ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / موب لنچنگ جیسے جرائم کے اعداد و شمار چھپانے پر کانگریس کا مودی حکومت پر حملہ

موب لنچنگ جیسے جرائم کے اعداد و شمار چھپانے پر کانگریس کا مودی حکومت پر حملہ

Thu, 24 Oct 2019 17:55:32    S.O. News Service

نئی دہلی،24؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ یو این آئی)  کانگریس نے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کے ذریعہ ملک میں ہجومی تشدد، مذہبی قتل اور صحافیوں پر حملے جیسے جرائم کے اعداد و شمار شائع نہیں کرنے پر حکومت کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعداد و شمار چھپا کر وہ اپنی نااہلی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

کانگریس نے آج اپنے آفیشیئل ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا ”وزارت داخلہ کا دعویٰ ہے کہ ہجومی تشدد کے ذریعہ قتل کرنے، مذہبی قتل اورصحافیوں پر حملے وغیرہ کے اعداد و شمار ’معتبر‘ نہیں ہیں اس لئے ان کو این سی آر بی کے اعداد و شمار میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا حکومت معتبر اعداد و شمار جمع کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی یا پھر یہ اس سے بچنے کا آسان طریقہ ہے۔“

اس کے ساتھ ہی ایک اخبار کی خبر کو بھی پوسٹ کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے فسادات کے دوران عصمت دری، نفرت پھیلانے والے جرائم ’صحافیوں پر حملے‘ آر ٹی آئی کارکنوں پر حملے‘ گائے کے نام پر ہونے والے قتل جیسے 25 زمروں کے جرائم کے اعداد و شمار روک دیئے ہیں۔


Share: